وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری 109، 470، 468، 420 اور 467 کی دفعات کے تحت جاری کیے۔

یہ وارنٹ جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ اُکسانے کے مختلف الزامات کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن نے راناثنا کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا جائے گا تاہم تاحال کسی نے تھانہ کوہسار پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts