کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، آج رات یا کل بارش کا امکان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج رات یا کل موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی اور شہر قائد کا معطع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات یا کل بارش کا امکان ہے جسکے بعد سے شہر میں موسم سرد ہونا شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اس وقت 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث  صبح کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی دھند چھائے رہنے سے حد نگاہ متاثر رہی۔ 

شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts