Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پولیس چیف کا بیان غیرمناسب ہے، شہر میں امن و امان کے مسائل کا حل کمیونٹی پولیس ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو کے غیر مناسب بیان کو انتہائی افسوناک اور قابل مذ مت قرار دیا ہے۔

چیئرمین پی سی پی مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو پاکستان کے معاشی حب کراچی کے امن و سکون سے کوئی سروکار نہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومت کے زیر انتظام کمیونٹی پولیسنگ کے علاوہ امن و امان کے مسائل کا کوئی حل نہیں، امن و امان کی خراب صورتحال معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا اگر انہیں موقع ملا تو وہ شہر کے تمام مسائل حل کرسکتے ہیں۔

کراچی شہر میں عوام کی جان اور مال کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے جب پولیس میں وہ افراد ہوں جو اسی شہر سے تعلق رکھتے ہوں اور انکا جینا مرنا اسی شہر میں ہو تب وہ خود سے لوگوں کے کام کرے گا۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ کراچی کے شہری اور تاجر میڈیا پر واویلا زیادہ کرتے ہیں۔ کراچی سے زیادہ جرائم لاہور میں ہیں۔ کراچی والے خود اپنے دشمن ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts