Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے مینٹور مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کو ایک بار پھر مخصوص مدت کے لیے قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق میتھیو ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم 15 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچے گی۔ اس سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ ملکی میں حصہ لے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ٹٰی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے میتھیو ہیڈن کی قومی ٹیم مینجمنٹ میں واپسی پر انھیں خوش آمید کہا ہے۔

رمیز راجہ نے امکان ظاہر کیا کہ میتھیو ہیڈن کی قومی ٹیم منجمنٹ میں واپسی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی کیوں کہ ان کو آسٹریلیوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق علم ہے۔

میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں واپسی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر پرجوش ہوں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو ایشیا کپ میں بھی فولو کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیوی بلے باز میتھیو ہیڈن اس سے قبل پچھلے برس متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts