Search
Close this search box.

سیلاب متاثرین کو ضروری سامان مہیا کیا جائے گا، ٹینٹ سٹی بھی بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی رہائش کے لئے عارضی طور پر ٹینٹ سٹی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت  رین ایمرجنسی، ریلیف  اور ریسکیو  کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ناصر شاہ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، چیف سیکریٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، ایس ایم بی آر نے شرکت کی۔

سیکریٹری بلدیات، وزیراعلیٰ سندھ کےاسپیشل  سیکریٹری  ، سیکریٹری  ہیلتھ، سیکریٹری ریلیف ، انجینئرنگ  کور کے بریگیڈیئر  ظلِ حسنین  اور ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر نے شریک کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرین کو ضروری  سامان مہیا کیا جائے، خیموں  کی اشد ضرورت ہے، پی ڈی ایم اے نے  1 لاکھ 86 ہزار خیموں کا آرڈر دیا ہے، کور5 ہمیں خیمے  کی خریداری  میں مدد کرے جبکہ فنڈز ہم دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ متاثرین کی رہائش کے لئے ہم ٹینٹ سٹی  بھی بنائیں گے  اور کچھ دیہاتوں  میں بھی تقسیم کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے صوبے  کے کافی اضلاع کا دورہ کیا ہے، کچے مکانات تباہ  ہوگئے ہیں۔ فصلیں تباہ ہیں، روڈ  ، سڑکیں، سرکاری  عمارتوں  کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہروں اور دیہاتوں  سے ڈی سی کو پانی کی نکاسی  تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ پانی کی نکاسی  کے لیے ضروری مشینری  کا ضلعی لیول  پر بندوبست  ہورہا ہے۔ پانی صرف مشین  کے ذریعے ہی نکلے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں