Search
Close this search box.

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، محکمہ موسمیات سمیت 6 اداروں سے فوری رپورٹ طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سلطان سکندر راجہ نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق محکمہ موسمیات سمیت 6 اداروں سے فوری رپورٹ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

لیکشن کمیشن آف پاکستان میں صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، صوبائی الیکشن کمشنر اور محمکہ موسمیات سے رپورٹ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات سے آئندہ دنوں کے موسم کی صورتحال پر رپورٹ مانگی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ادارے دیہی سندھ میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، سیکیورٹی اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ پولنگ سے دیہی سندھ میں امدادی کام کتنے متاثر ہوں گے۔

تمام اداروں سے رپورٹ حاصل کر کے الیکشن کمیشن کا دوبارہ اجلاس آج ہی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں گزشتہ ماہ 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بارشوں کے سبب ملتوی کر دیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو ہونے والی پولنگ منسوخ کر دی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں