Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حرمین شریفین میں لاکھوں کے مجمع کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور

حرمین شریفین کی زیارت، حج اور عمرہ کیلئے ہر سال لاکھوں عازمین سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں افراد کے مجمع کو منظم رکھنے کیلئے متعدد قواعد اور ضوابط بنارکھے ہیں اور اب مملکت میں مجمع کو منظم رکھنے کیلئے مصنوعی ذہانت کی تکنیک پر کام کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ریاض میں ہونے والی آرٹفیشل انٹیلجنس سمٹ کے دوران حرمین شریفین میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بتایا۔

سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل محمدالباسمی نے سمٹ کے دوران خطاب میں بتایا کہ ہر سال  بیرون ملک سے زائرین بڑی تعداد میں حرمین شریفین سمیت دوسرے مقدس مقامات کی زیارت کرنے سعودی عرب آتی ہے۔ 

زائرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہونے والی بھیڑ کو کنڑول کرنے کے لئے جدید ٹکنالوجی اور طریقوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

مقدس مساجد میں حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی منصوعی ذہانت تکنیک سے بڑی تعداد میں زائرین کے مساجد میں داخلے اور باہر نکلتے وقت رش کنڑول کرنے سے متعلق فوری نوعیت کے فیصلوں میں بڑی مدد ملی ہے۔ 

محمدالباسمی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ کسی مخصوص وقت اور جگہ پر اتنے ہی افراد جمع ہوں جنتی وہاں گنجائش ہوتی ہے۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے مجمع سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورت حال کو کم سے کم پریشانی سے انتہائی تیزی سے نمٹا جاسکے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts