Search
Close this search box.

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مزار قائد پر حاضری، لیاقت میموریل لائبریری میں اسٹارٹ اپ لیب کا افتتاح

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی پہنچ گئے۔ ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی۔ امریکی سفیر کو مزار کی تاریخ سے متعلق مکمل آگاہی بھی دی گئی۔

امریکا کے  سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزار قائد پر حاضری کے لئے پہنچے تو ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ ڈونلڈ بلوم نے پھول پیش کیے گئے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

ڈونلڈ بلوم نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ امریکی سفیر نے مزار قائد پر حاضری کو قابل فخر قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ قائداعظم محمدعلی جناح کی شخصیت سے بے حد متاثر ہیں۔

ڈونلڈبلوم نے کراچی میں لیاقت میموریل لائبریری میں قائم لنکن کارنر کا دورہ کیا اور اسٹارٹ اپ لیب کا افتتاح کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ اسٹارٹ اپ لیب سے کاروبار کا شوق رکھنے والے افراد مفت جدید ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرکے اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کی پہلی جدید امریکی اسٹارٹ اپ لیب نوجوانوں کے لیے روبوٹکس، لیگوز، تھری ڈی پرنٹرز، فوٹوگرافی سیٹ اپ، ونڈوز اینڈ میک کمپیوٹرز اور ویڈیو ایڈیٹنگ ایکوئپمنٹ کی سہولیات سے لیس ہے۔

انہوں نے امریکی سفارت خانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری کو باعث فخر قرار دیا جس کے ذریعے یقینی بنایا جا سکے گا کہ پاکستانی لوگ اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے امریکا پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔ شجرکاری مہم کے تحت امریکا نے گزشتہ برس پاکستان میں 6 لاکھ درخت اور پودے لگائے جبکہ رواں سال بھی ہیوسٹن ۔ کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان میں مذید 10 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں۔

امریکا کے تعاون سے پاکستان کے توانائی شعبہ میں 4000 میگاواٹ سے زیادہ شفاف توانائی شامل کی گئی ہے۔ جنرل الیکٹرک ٹربائن اور دیگر آلات پاکستان میں بڑے پیمانے پر استعمال کئے گئے جس میں ہوا سے توانائی پیدا کرنے والے ٹربائن شامل ہیں اور انکی مدد سے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی پیدوار میں اضافہ ہوا۔

پاکستان کے انسداد منشیات فورس کی جانب سے امریکی محکمہ خارجہ کے عالمی ادارہ برائے انسداد منشیات انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمینٹ (آئی این ایل) کی مدد سے 2021 کے ابتدائی 10 ماہ میں 10 میٹرک ٹن مارفین اور ہروئن، 27 میٹرک ٹن افیم ، 71 کلوگرام کوکین اور 11 میٹرک ٹن چرس ضبط کی گئی۔

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مذید کام کرنے کا منتظر ہے۔ تاکہ دونوں ممالک کے تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ قابل تجدید توانائی تک رسائی اور زرعی تعاون میں اضافہ ہوسکے۔ امریکا پاکستانی معیشیت میں خواتین کی خودمختاری اور اور کردار کیلئے مزید تعاون کا بھی خواہاں ہے۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں