Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کا چوتھا سسٹم شہرقائد پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رم جھم اور بوندا باندی ہوئی۔ کراچی کا مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے کراچی کے مختلف علاقوں میں الصبح بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی سمت سے ہوا چل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد یا شام سے کراچی میں باقاعدہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس سسٹم سے مجموعی طور پر درمیانے درجہ کی بارش ہوگی لیکن چند مقامات پر تیز بارش کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 9 اگست کو بارش کا اسپیل ختم ہونے کے بعد ایک اور اسپیل سندھ میں 10 اگست سے اور  کراچی میں 11 اگست سے داخل ہوگا ، یہ اسپیل 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اس اسپیل کے دوران کراچی میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اس سال ماہ جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی، ماہ جولائی میں پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بارش کراچی میں ہوئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts