متحدہ اور پی پی نے انتخابات ملتوی کرادئے، دونوں جماعتیں پی ٹی آئی کی مقبولیت سےپریشان ہیں، خرم شیرزمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ متحدہ اور پی پی بلدیاتی اور ضمنی الیکشن کو ملتوی کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے دعویدار الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری کی مذمت کرتے ہیں فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے بھی شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے اور آج کا فیصلہ بھی چیف سیکرٹری سندھ  کی گزارش پر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی مقبولیت سے پریشان ہیں اور جانتے تھے ان کی حالت خراب ہونے والی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ متحدہ کے خالد مقبول کو اپنی شکست دیوار پر لکھی نظر آرہی تھی اس لئے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں الیکشن روکوانے کیلئے بلیک میل کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم الیکشن کمیشن کے نظام کو مسترد اور استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں کیوکہ اب پاکستانی قوم کو الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کے احکامات جاری کریں۔

خیال رہے کہ  الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں خراب موسمی صورت حال اور محرم الحرام کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کردیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب  28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا، جب کہ ملتوی ہونے والے این اے 245 کے لیے ووٹنگ اب 21 اگست 2022 کو ہوگی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts