کراچی میں شدید گرمی، محکمہ موسمیات کی شام میں تیز بارش کی پیشگوئی

کراچی میں آج بھی بارش ہوگی یا نہیں ؟ دن کے آغاز پر ایک بار پھر شدید گرمی نے کراچی کے شہریوں کے ذہنوں میں سوال کھڑا کردیا لیکن محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں اب بھی تیز بارش کے امکانات کو رد نہیں کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم بحیرہ عرب میں اب بھی موجود ہے جسکی شدت برقرار ہے۔ مون سون سسٹم کے زیر کراچی میں آج شام تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی شہر میں مطلع کبھی مکمل تو کبھی جزوی ابر آلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ دن میں ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 14 سے 18 جولائی تک جاری رہیگا جس دوران اچھی بارشوں کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بھی دوپہر کے بعد مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی کے بیشتر علاقوں میں آندھی آئی اور گرم چمک کے بادل بھی بننے لیکن چند علاقوں میں برسات ہوئی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts