محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج مسلسل چوتھے روز بھی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آج بھی بارش کیلئے تیار رہنے کی خوشخبری سنادی ہے۔ شہرقائد میں آج مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا امکان ہے جبکہ دن بھر موسم بھی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان میں داخل ہو رہی ہیں، مون سون سسٹم کا مرکز وسطی بھارت میں موجود ہے۔ جسکے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ 

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں میں دوپہر کے بعد یا شام کے اوقات میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ دن بھر موسم ابر آلود رہے گا جسکے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم 9 جولائی تک شہر میں موجود رہےگا،جسکے بعد 11 جولائی سے مون سون کے دوسرے اسپیل کی بارش برسنے کا امکان ہے۔

کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب72 فیصد ہے۔ شہر کا زیادہ کا زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts