کراچی میں 2 جولائی سے موسلا دھار بارشیں متوقع، 100 ملی میٹر تک بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 جولائی سے شروع ہونے والے مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل سے 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

 

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 جولائی سے بارشوں شروع ہوسکتی ہیں، جب کہ کراچی میں 2 جولائی کی رات سے ہوائیں داخل ہونا شروع ہونگی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 جولائی تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ جس سے شہر میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

 

میٹ آفس کے مطابق مون سون بارشوں کے اس پہلے اسپیل میں طوفانی بارش ہونے کی توقع ہے اور اس دوران کراچی میں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ جب کہ بارش کا دوسرا اسپیل 7 یا 8 جولائی سے شروع ہوگا، جو 3 روز تک جاری رہے گا۔

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹرمینجنٹ کی جانب سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ 29 جون کو رات گئے ہلکی بارش کے بعد حبس اور گرمی کی شدت میں میں کمی آگئی ہے۔ جمعرات کے روز بھی دوپہر تک شہر پر بادلوں کا گشت اور سورج کیساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts