بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے کلین سوئپ کریں گے، اگلا میئر پی ٹی آئی کا ہوگا، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے کلین سوئپ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جلد کراچی آرہے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی حیدرآباد کا بھی دورہ کریں گے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں این اے 245 پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے، اس حلقہ سے دوبارہ تحریک انصاف کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔

علی زیدی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والو بڑی تعداد میں باہر نکلنا ، اتنی بڑی تعداد میں نکلنا کہ کسی کی دھاندلی کرنے کی ہمت نہ ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کا یہ آخری چانس تھا، کراچی سے اس مرتبہ کلین سوئپ کریں گے جبکہ اب کے بار پی ٹی آئی آئے گی اور دس سال کے لئے آئے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کل ہم نے تمام اداروں کے پاس جا کر انفارمیشن جمع کرائی تھی، سب کو بتایا کہ خان صاحب کی تقریر اسکرین کے ذریعے لائیو دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صبح سے عمران اسماعیل اور میں دیکھ رہے ہیں کہ پولیس تنگ کر رہی ہے، پولیس نے ساؤنڈ کے ٹرک کے شیشی توڑ دیے ہیں، سندھ حکومت مارشل لاء سے بھی گری ہوئی حرکتیں کر رہی ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ الیکشن میں دہشتگردی آپ روک نہیں سکے، ایک آدمی جان بحق ہوگیا، صحافیوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، عمران ریاض اور ایاز امیر کو زخمی کیا گیا، ہم یہاں پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts