کراچی میں مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے پر ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینا مہنگا پڑگیا۔ عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے مواچھ گوٹھ مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنادی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے مواچھ گوٹھ مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر میونسپل چیئرمین، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز اور ٹھیکیدار کو سزا سنائی ہے۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو ساڑھے 3،3 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلہ سناتے وقت کوئی بھی ملزم عدالے میں موجود تھا ملزمان ضمانت پر رہا تھے۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے میونسپل کمیٹی غربی کا 21-2020 کا ٹھیکہ غیرقانونی طور پر دیا گیا، ملزمان نے من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts