کراچی میں 2 یا 3 جولائی سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، عید پر بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ شہرقائد میں دو یا تین جولائی سے ابرکرم برسے گا اور جم کر برسے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل 30 جون کو تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہوگا، اور کراچی میں 2 یا 3 جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔

اس سسٹم کے بعد ایک اور مون سون کا سسٹم کراچی کا اثرانداز کرے گا۔ جسکے زیر اثر بھی شہرقائد میں تیز بارشیں ہوں گی اور عیدالاضحٰی بھی بارش میں گزرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی سمندری ہوائيں بند ہیں ، اور شہر کا موسم آج بھی گرم رہےگا۔  شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد ریکارڈ کيا گيا ہے۔

واضح رہے 21 جون کو کراچی میں موسم گرما کی پہلی بارش ہوئی تھی۔ پری مون سون سسٹم کے تحت کراچی کے بیشتر علاقوں میں تیزآندھی کے بعد برسات ہوئی جس سے جل تھل ایک ہوگیا تھا۔

شہر قائد میں آندھی اور تیز بارش کے بعد مختلف مقامات پر حادثات پیش آنے کے باعث تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts