Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی کردی گئی

کراچی کے شہریوں کو حکومت نے بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا دے دیا۔ لوڈشیڈنگ اور گرمی سے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی ایک ماہ کے لئے 5 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

 

نیپرا نے اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، اور اس فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب 15 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل کے کی گئی ہے ، کے الیکٹرک نے 5 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

 

نیپرا نے بتایا کہ اتھارٹی نے 14 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔

 

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا، اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts