گلزار ہجری کراچی میں لیڈی کانسٹیبل اور اسکے بھائی پر نامعلوم افراد تیزاب پھینک کر فرار

کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب اسکیم 33 کے علاقے گلزار ہجری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب پھینکے جانے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل اور اسکا بھائی جھلس گئے۔ دونوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سہراب گوٹھ ناصر بخاری کے مطابق 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان سہراب گوٹھ تھانے کے شعبۂ تفتیش میں بحیثیت لیڈی پولیس کانسٹیبل 22تعینات ہے۔

 

گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی تیس سالہ رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر آرہا تھا، جب وہ سہراب گوٹھ کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

 

تیزاب کے باعث لیڈی کانسٹیبل اور ان کے بھائی کے چہرے اور جسموں کے دیگر حصے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق دونوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں متاثرہ افراد واقعے کے بارے میں صحیح طور پر کچھ بتانے سے گھبرا رہے ہیں۔ ڈی ایس پی ناصر بخاری کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts