معروف اینکرپرسن اور ممبر قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کے انتقال کے بعد انکے گھر کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے تک گھر سیل ہی رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے عامرلیاقت حسین کے گھر کو تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس فارنزک رپورٹ کا انتظار کررہی ہے جسکے موصول ہونے کے بعد رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ میں غیر مشکوک سرگرمی نہ پانے پر گھر کو ڈی سیل کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کو عامر لیاقت حسین کے اصل وارث کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک جائیداد کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا ہے۔ نادرہ سے عامر لیاقت حسین کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جسکے مطابق اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔
نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ ہے، دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ بھی ریکارڈ پر ہے، تیسری بیوی دانیہ شاہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔
دانیہ نے بہاولپور کی عدالت سے خلع دائر کی تھی، خلع کی ڈگری اور طلاق فائنل ہونے کے بعد ہی ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا، طلاق فائنل نہ ہونے پر دانیہ بھی وارث کا دعوی کرسکتی ہے۔