شہرقائد کے سب سے معروف فائیو اسٹار ” پرل کانٹیننٹل (پی سی)” ہوٹل میںمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہوٹل کی لابی میں چھت کا ایک حصہ گرگیا۔
چھت گرنے کی رپورٹ ملتے ہی امدادی ٹیموں کو ہوٹل روانہ کردیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے تمام دروزاے سیل کردئے ہیں اور ہنگامی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے پی سی ہوٹل کا شمار شہرقائد کے سب سے معروف ہوٹل میں ہوتا ہے جہاں نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی مہمانوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
ہوٹل میں ملکی وغیر ملکی مہمانوں کے ہوٹل رہنے کے ساتھ ساتھ کئی وی آئی پیز کی بھی آمدورفت رہتی ہے اور کئی سیمینار وغیرہ بھی منعقد ہوتے رہتے ہیں۔