کراچی کے علاقے قائدآباد کی رہائشی لڑکی عید سے پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی سے ایک اور لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ قائدآباد کی رہائشی ریحانہ نامی لڑکی عید کی چھٹیوں کے دوران سے لاپتہ ہے۔ لڑکی اہلخانہ کے ساتھ سیر کیلئے کلفٹن کے پلے لینڈ ایریا آئی تھی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحانہ نامی ایک لڑکی عید کے پانچویں روز اچانک غائب ہو گئی ہے، جس کا تاحال کوئی پتا نہیں لگ سکا ہے۔

 

لڑکی کے والد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  ایک ہفتے بچی کو ڈھونڈا مگر وہ نہیں ملی، ون فائیو فوری اطلاع کے بعد سات دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے، پولیس مقامی تھانے بھیجتی ہے اور وہاں کی پولیس کلفٹن تھانے بھیجتی رہی۔

 

لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ریحانہ کی گم شدگی پر ایک ہفتہ بعد بوٹ بیسن تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کا لڑکی کے اہل خانہ سے رابطہ ہوا ہے، اور انھیں لڑکی کے اغوا کے معاملے میں ایک شخص پر شک بھی ہے، تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں 3 ہفتوں کے دوران 4 لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہیں۔ لڑکیوں کی عمریں 14 سال سے 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ سب لڑکیوں میں مشترکہ چیز یہ ہے کہ کسی کو بھی کسی نے اغواء ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts