پارکنگ انتظامات نہ ہونے پر لیاقت آباد کے مشہور بریانی سینٹر سیل

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران شہرقائد کے دو مشہوربریانی سینٹرز کو سیل کردیا گیا۔ دونوں بریانی سینٹرز کو پارکنگ کے انتظامات نہ ہونے پر سیل کیا گیا ہے۔

 

سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناء طارق سید نے لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

 

لیاقت آباد کے دو مشہور بریانی سینٹر غوثیہ نلی بریانی اور قادری بریانی سینٹر کو بھی بند کردیا گیا۔ دونوں بریانی سینٹرز کو صارفین کیلئے موٹرسائیکل بہتر پارکنگ نہ ہونے سیل کیا گیا۔

 

بہتر پارکنگ انتظامات نہ ہونے کے باعث ان بریانی سینٹر پر ان والے لوگوں کی گاڑیاں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی تھی جسکے باعث اطراف کے علاقے میں ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔

 

اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد کے مطابق دونوں کو اس وقت تک کے لئے سیل کیا گیا ہے، جب تک کہ وہ اپنے صارفین کی بائیک کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے بارے میں کوئی منصوبہ فراہم نہیں کرتے۔

 

واضح رہے کہ ضلع وسطیٰ میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں بھی حدود سے زیادہ تجاوز کرنے برگر اور بریانی سینٹر کا حصہ مسمار کردیا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts