کراچی میں عید شاپنگ کے پیش نظر گرین لائن بس کے اوقات کار میں 2 گھنٹے اضافہ

کراچی کی پہلے اور جدید ریپڈ بس ٹرانزٹ سروس گرین لائن کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کردی گئی۔ عید کی شاپنگ کے پیش نظر بس کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق گرین لائن بس کے اوقات میں 17 اپریل سے رمضان کے اختتام  تک عارضی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت  عید شاپنگ کے رش کے پیش نظر بس سروس کے اوقات کار میں 2گھنٹے اضافہ کیا گیا ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ عبداللہ چوک سرجانی سے نمائش تک صبح 7 سے رات ساڑھے 11 تک بس سروس چلے گی جب کہ نمائش سے عبداللہ چوک تک صبح 7 سے رات ساڑھے 12 تک بس سروس فعال ہوگی۔

 

حکام کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گرین لائن بس سروس کے اوقات صبح 7 سے رات 10 بجے تک تھے، عید کی شاپنگ کے دوران رش کے باعث شہریوں کی آسانی کے لیے اوقات بڑھائے  گئے ہیں جب کہ  نمائش سے سرجانی اورسرجانی سے نمائش تک 40،40 بسیں چلائی جارہی ہیں۔

 

واضح رہے گرین لائن بس سروس شہرقائد کی پہلی اور جدید ریپڈ بس ٹرانزٹ سروس ہے۔ جس سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوتے ہیں۔ گرین لائن بس کا پراجیکٹ مسلم لیگ نواز کے دور میں شروع کیا گیا تھا اور رواں سال پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts