Search
Close this search box.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد، موجودہ قیمتیں برقرار

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردکردی۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیش جاری کردیا۔


وزارت خزانہ کے اعلامئے کے مطابق پٹرول کی قیمت 149روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ ڈیزل کی قیمت 144روپے15 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔


اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاصا اضافہ تجویز کیا تھا، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کردیا ہے۔


اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے عوام کو ریلیف کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


واضح رہے اوگرا نے نئی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی دو تجاویز بھجوادیں جن میں 51 روپے سے زائد اور 119 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


اوگرا کی جانب سے پہلی تجویز میں جی ایس ٹی اور لیوی موجودہ سطح صفر پر برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل 51 روپے 52 پیسے، پیٹرول 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

 
رپورٹ کے مطابق اوگرا کی دوسری سمری میں ڈیزل 119 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول 83 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز تھی، سمری میں لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 77 روپے تک بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں