سندھ ہائی کورٹ میں بانی ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست دائر کرنے والے شہری محمدشمس اور انکے وکیل عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئی۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی ۔
بانی و قائد ایم کیو ایم کی تقاریر کی نشر و اشاعت پر پابندی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست شہری محمد شمس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں پیمرا اور وازرت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے 2015میں بانی و قائد ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔
بانی و قائد ایم کیو ایم کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں پائے گئے۔ بحیثیت بانی متحدہ کے فالوور مجھے ان کی تقاریر سننے کا آئینی حق ہے۔ ریاست کے خلاف نعروں پربانی ایم کیوایم معافی مانگ چکے ہیں۔