کراچی میں سمندری ہوائیں معطل، درجہ حرات 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

شہرقائد ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث ان دنوں شدید گرمی کی لہر کے لپیٹ میں ہے۔ موسم گرما کے آغاز پر ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔ کراچی میں آج کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔


کراچی میں آج بھی گرمی کا راج ہوگا اور پارہ39  سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے لیکن گرمی کی شدت 40 سے42 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔


 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے، آج دن بھر موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 مارچ کو گرمی کی شدت میں کمی اور 30 مارچ سے 4 اپریل کے دوران پھر اضافہ ہوگا۔


محکمہ موسمیات نے شہریوں سے دن کے اوقات میں غیرضروری گھروں سے نہ نکلنے اور باہر جانے کی صورت میں سر کو ڈھانپنے کی اپیل کی ہے۔ موسم گرما کے پیش نظر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


Spread the love
جواب دیں
Related Posts