فیڈرل بی ایریا میں غیرقانونی تعمیرات، ایس بی سی اے کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی سمیت متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردئے۔

 

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک ایچ میں رہائشی پلاٹس پر دکانیں تعمیر کردی گئی ہیں۔ جس پر ایس بی سی اے کے نوٹس نہ لینے پر عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

 

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈائریکٹر ایس بی سی اے گلبرک ٹاؤن  کو غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست دی تھی لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور رہائشی زمین پر دکانوں کی تعمیر کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی رہائشی زمین پر دکانوں کی تعمیر سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا جائے۔

 

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی گلبرک ٹاؤن ، ڈی جی ایس بی سی اے اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کردئے اور سماعت ملتوی کردی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts