کراچی کو کرکٹ کا شہر بنادیا، وزیراعلیٰ سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم میں اظہارخیال

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔ چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔

 

نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعلی سندھ کے معاون خاص ارباب لطف اللہ بھی انکے ساتھ تھے۔ چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے نیشنل اسٹیڈیم آمد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں آج کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے شہر میں بہترین ماحول بنادیا ہے۔

 

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں کراچی کو کرکٹ کا شہر بھی بنادیا ہے۔ یہاں پر اب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سمیت کرکٹ کی تمام سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھا اور تاریخی ٹیسٹ میچ کے لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔

 

واضح رہے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم چوبیس برس کے طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مہمان ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ کھیل رہی ہے اور اس میچ سے محظوظ ہونے کے لئے شائقین کی بھی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم پہنچ رہی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts