کراچی کے شہریوں کے لئے 2022 سال سخت امتحان بنتا جارہا ہے۔ ایک جانب شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے باعث اب تک کئی شہری قتل ہوچکے ہیں وہیں مختلف ٹریفک حادثات میں بھی رواں سال ڈیڑھ سو سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں جنوری کے مہینے میں 89 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
فروری کے مہینے میں 58 افراد مختلف حادثات کے نتیجہ میں زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ مارچ کے مہینہ میں بھی اب تک 7 افراد کی حادثات میں اموات ہوچکی ہیں۔
کراچی میں جنوری سے لے کر اب تک حادثات کے نتیجہ میں 784 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن میں سے کئی افراد کے حالت تشویشناک بھی ہے۔