کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی کا بم گرادیا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔ نیپرا نے بجلی 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 40پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی لیکن نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے90 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا۔


واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ نیپرا کا کام سماعت کرناہے  سبسڈی دینا یا نہ دینا حکومت کا کام ہے۔ وزیر اعظم کا اعلان سر آنکھوں پر ۔ لیکن اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ 


چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان پر عمل کیسے کرنا ہے اس پر ابھی ہم غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن حکام سے ملاقات کی جائے گی جسکے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts