جامعہ کراچی میں اسناد کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کےمنظوری

جامعہ کراچی میں اب طالب علموں کو اردو کتابت کے بجائے کمپیوٹرائزڈ ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے 58 سال بعد پہلی مرتبہ اسناد کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفرحسین کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ نے کمپیوٹرائزڈ اسناد جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس مقصد کے لئے پروگرامنگ کا فارمیٹ منظور ہوچکا ہے۔

 

کمپیوٹرائزڈ اسناد کی تیاری کے لئے اردو کمپوزر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اسناد کا اردو حصہ کمپیوٹر پرنٹنگ کے ذریعہ مکمل کیا جائے گا۔

 

ناظم امتحانات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسناد جاری کرنے کا فیصلہ طالب علموں کی بڑھتی ہوئی تعداد ، شعبہ جات اور نئے مضامین کی تعداد میں اضافہ کے باعث کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پر اردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

 

واضع رہے کہ جامعہ کراچی 1952 سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہے۔ اردو کتابت کے ذریعے یومیہ 300 ڈگریوں کا اجراء کیا جاتا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts