بین الاقوامی یوم برائے مرگی ( ایپی لیپسی ) کے موقع پر کراچی سمیت سات مقامات پر مفت مرگی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپ کا انعقاد نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن اور پیما کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ کیمپ 13 فروری بروز اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک لگایا جائے گا۔
عالمی یوم ایپی لیپسی پوری دنیا میں ہر سال فروری کے دوسرے پیر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ایپی لیپسی کے حوالے سے معاشرے میں آگہی اور مریضوں کو درست علاج کی ترغیب دیتا ہے۔ پاکستان میں اسوقت محتاط اندازے کے مطابق بیس لاکھ سے زائد مرگی کے مریضوں کی تعداد ہے جن میں ایک بڑی تعداد موثر علاج بالخصوص ادویات کے درست و بروقت استعمال نہیں کرتی۔
اس دن کی مناسبت سے نارف نے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے ساتھ مل کر آگاہی پر مبنی ملک گیر مہم چلا رہی ہے جسمیں مختلف مقامی زبانوں میں آگہی پر مبنی وڈیو و دیگر اشاعتی مواد شامل ہے۔ اس ضمن مفت مرگی کلینک جس میں ماہرین اعصاب و دماغ مرگی کے حوالے سے علاج نگہداشت اور مرگی کے متعلق توہمات کے متعلق آگہی بھی فراہم کریں گے۔
مفت طبی کیمپ الخدمت ڈاکٹر عبدالسلام میڈیکل سینٹر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع، الخدمت ہسپتال شکارپور میں پروفیسر ڈاکٹر عالم ابراہیم صدہقی، شہباز میڈیکل سینٹر شھدادپور میں پروفیسر ڈاکٹر منظور لاکھیر، الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال گلشن حديد میں ڈاکٹر اے اقبال، الخدمت ہسپتال کورنگی میں ڈاکٹر محمد طارق، الخدمت ہسپتال شاہ فیصل کالونی میں ڈاکٹر ظفر اللہ مرگی کے مریضوں کا طبی معائنہ، مشورہ اور آگاہی فراہم کریں گے۔ .
بین الاقوامی یوم برائے مرگی کے موقع پر نارف کی جانب سے مرگی کے متعلق جادو، آسیب اور اس طرح کی دیگر توہمات کے متعلق شوشل میڈیا پر آگہی کے متعلق پیغامات بھی نشر کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فائونڈیشن کی جانب سے ہرسال مرگی کے متعلق علاج اور آگہی کے حوالے مختلف پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں جن میں مرگی کے حوالے ڈاکٹرز کی تربیت، آگہی سیمینار اور مفت طبی کیمپ شامل ہیں.