کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بےلگام، جنوری 2022 میں واردات کی شرح بڑھ گئی

شہر قائد میں سال 2022 کے پہلے ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی۔ دوہزار بائیس کا پہلا مہینہ کراچی کے شہریوں پر بجلی بن کر گرا۔ سی پی ایل سی نے جنوری میں ہونے والی واردات کے اعداد و شمار جاری کردئے۔۔

سال دو ہزار بائیس کے پہلے ماہ میں شہری اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر رہے۔ 184 فورویل گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ 16 چھینی گئیں جس میں سے صرف 87 گاڑیاں برآمد ہوسکیں۔ جنوری 2022 کا اگر جنوری 2021 سے موازنہ کیا جائے تو گزشتہ سال جنوری کے ماہ میں 160 فور ویل گاڑیاں چوری ہوئی تھیں جبکہ 10 چھینی گئی تھیں جس میں سے 51 برآمد ہوئی تھیں۔

موٹرسائیکل کی بات کی جائے تو سال کے پہلے مہینے میں کراچی کے شہریوں سے 419 موٹرسائیکل چھینی گئیں جبکہ 3908 موٹرسائیکل چوری ہونے کی واردات رپورٹ ہوئیں۔ صرف 319 موٹرسائیکل کو برآمد کیا جاسکا۔ جنوری 2021 میں 279 موٹرسائیکل چھینی گئی تھیں جبکہ 3649 موٹرسائیکل چوری ہوئی تھیں اور 343 موٹرسائیکل کو برآمد بھی کرلیا گیا تھا۔

جنوری 2022 میں دندناتے اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 2499 موبال فون چھینے جس میں سے صرف 68 فون برآمد کئے جاسکے۔ 2021 کے پہلے ماہ میں کراچی کے شہریوں سے 2013 موبائل فون چھینے گئے تھے جس میں سے 313 برآمد ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں گزشتہ ماہ ایک اغواء برائے توان اور ایک بھتہ خوری کی واردات ہوئی۔ جبکہ قتل کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری 2021 میں اغواء برائے توان اور بھتہ خوری کی دو دو واردات ہوئی تھیں جبکہ قتل کے 34 واقعات کی رپورٹ درج ہوئی تھی۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts