جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر دو مسافروں کی جانب سے غیرملکی کرنسی کی بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملہ نے دبئی جانے والے دو مسافروں پر شک کے شبہ میں انکے بیگ کی تلاشی لی تو بیگ سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد ہوئے جو بیگ میں چھپاکر رکھے گئے تھے۔
پاکستانی روپوں میں پکڑی گئی کرنسی کی مالیت 12 کروڑ سے بھی زائد بنتی ہے۔ اے ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر عبید صدیقی اور اقصیٰ ندیم نے اس غیرملکی کرنسی کو اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔