پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

دنیا بھر کر ممالک میں بدعنوانی پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی نئی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوا ہے اور پاکستان 16 درجہ اوپر چلا گیا ہے۔

 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق اس وقت پاکستان دنیا بھر میں 140ویں نمبر پر ہے۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور اسکا اسکور 28 ہوگیا ہے۔

 

 سال 2020 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا اور دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کا نمبر 124 تھا۔

 

واضح رہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کا کم ہونا کرپشن میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts