وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہونا تھا لیکن اجلاس کو اگلے ہفتہ تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور نئی قسم اومیکرون کے تعلیمی اداروں پر اثرات سے متعلق جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی اداروں کی بندش، اسمارٹ سلیبس، ہفتہ میں 3 دن کلاسز اور ویکسینشن لازمی قرار دینے کی بھی تجویز تھی۔
پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 13لاکھ 72ہزار267ہوچکی ہے۔حکومت نے عوام سے پابندیوں اور سختیوں سے بچنے کے لئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔