پاکستان کرکٹ میں ایک اور پلیئر پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھ گئی۔ خواتین کرکٹ میں پلیئر پاوور کے سامنے ماہم طارق کی ہمت جواب دے گئی۔ ماہم نے احتجاجاً ورلڈکپ کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کو جوائن کرنے سے انکار کردیا۔ ماہم طارق کا موقف ہے کہ انکی قدر نہیں کی جاتی، بینچ پر بیٹھے بیٹھے تنگ آچکی ہوں۔ ٹیم کے سینیئر پلیئرز اور سلیکٹرز کا رویہ بھی مایوس کن ہے۔ ماہم طارق نے ویمن کرکٹ کی سربراہ اور چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کو خط لکھ کر شکایت بھی درج کرادی ہے۔
خواتین کے ورلڈکپ کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں 34 پلیئرز کو شرکت کرنی ہے۔ تیاریوں کے سلسلے میں پیر کو 50 اوورز کا پریکٹس میچ بھی کھیلاجائے گا۔خواتین کا کرکٹ ورلڈکپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلاجائے گا۔