Search
Close this search box.

ٹنڈو غلام حیدر کے گاؤں میں8 ماہ کی معصوم بچی کے قتل کا معمہ حل

ضلعی پولیس ٹنڈو محمد خان  نے 8 ماہ کی بچی بختاور کے قتل کا معمہ حل کر لیا،تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کے قتل میں اس کی اپنی چچی ملوث تھیں ۔ 
  
ڈسٹرکٹ پولیس ٹی ایم خان سے موصول ہوٸی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 16  ستمبر کو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی حدود گاؤں عبدالرحمان جگسی میں ایک 8 ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے ۔ جس کو اس کے ورثاء تعلقہ ہسپتال ٹنڈو غلام حیدر لیکر گئے ہیں۔
تاہم اس اطلاع کے ملتے ہی ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان ”جناب عابد علی بلوچ“  نے اس واقعے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کے سب-انسپیکٹر آصف عباس شاہ کو اپنی ٹیم کے ہمراہ جلد از جلد تحقیقات کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
تفصیلات ملنے پر ایس ایچ او ٹنڈو غلام حیدر نے مقتول بچی بختاور کے دادا امید علی عرف محمد عظیم ولد محمد سومار خاصخیلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ، ورثا کے ساتھ مل کر علاقے سے تفتیش شروع کردی اور دوران تحقیقات یہ پتا چلا کہ بچی کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی اپنی سگی چچی نے فقط گھریلو تنازعات اور لڑائی جھگڑے کی وجہ سے تیش میں آکر اپنے گھر کے برابر موجود واٹر کورس کے پانی میں پھینک کر ماردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ارشاد بانو زوجہ منظور علی خاصخیلی  نے اعتراف جرم کر لیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں