مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچی ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک بھی اسلام آباد سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو لے جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی ائیر پورٹ بھیجی گئی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز جس گاڑی میں سوار ہیں وہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ہے۔ مریم نواز کی گاڑی سابق گورنر سندھ محمد ذبیر ڈرائیو کر رہے ہیں۔