کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ 18 ٹیسٹ کھیلنے والے محمد وسیم پر مہربان،ٹسیٹ میچز میں 30 رنز کی اوسط رکھنے والے محمد وسیم کو قومی ٹیم سلیکٹ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔
سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیاگیا۔سلیم یوسف نے آخری مرتبہ بطور رکن سلیکشن کمیٹی پی سی بی کے ساتھ کام کیا تھا، وہ 2013 سے 15 تک قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن رہے اور اب کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم اور سلیم یوسف کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے ،دونوں آئی سی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
محمد وسیم کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے جنوری کے وسط میں قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کرنا ہے