Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ناقابل شکست ” فتح ون ” میزائل کیا ہے ؟

ہفتہ 10 مئی 2025 کی صبح دیگر صبح سے کچھ مختلف سی تھی ۔ بھارتی کی جانب سےمسلسل دراندازی، سول آبادیوں اور پھر نور خان ائر بیس سمیت دیگر مقامات پر حملوں کےبعد پاک فوج کےترجمان ” ناو جسٹ ویٹ فار آور رسپانس ”  کا میسج دے چکے تھے ۔

آپریشن بنیان مرصوص

پاکستان کے مختلف آپریشنل بیس پر رات سے غیر معمولی سرگرمیاں جاری تھی۔ صبح صادق کی سفیدی ظاہر ہونے  پر فجر کے وقت  فوجی بیسز نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر کے فلگ شگاف نعروں سے گونچ اٹھے ۔ اور پھر دشمن پر ہیبت طاری کردینے والی گھن گرج کےساتھ  الفتح ون میزائل فضا کو چیرتے ہوئے بھارتی سرزمین کی جانب بلند ہو ئے اور پھر ایک کےبعد ایک ہدف کامیابی سے نشانہ بنتے گئے ۔

یہ آغازتھا آپریشن بنیان مرصوص کا ۔  قران پاک کی سورۃ الصف سے ایک آیت سے  ماخوز بنیان مرصوص جسکا مطلب ’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘  کے ہیں ۔

 

فتح ون میزائل

بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کے  لئے آپریشن کا آغاز فتح ون میزائل سے کیا گیا  ۔ فتح ون پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے ۔ جس کا تجربہ پاکستان نے 24 اگست 2021 کو کیا تھا ۔ یہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈیڈ میزائل ہے  جسکی رینج 140 کلومیٹر تک ہے۔ فتح ون ہدف کے لحاظ سے 300-500 کلو وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ فتح سیریز کا حصہ ہے ۔ اس سیریز میں میزائل کی 2 قسمیں ہیں، فتح 1 اور فتح 2 جو مختلف آپریشنل رینجز اور میدان جنگ کی ضروریات کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

فتح میزائل ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس میں بیک وقت 8 میزائل شامل ہوتے ہیں۔ فتح 2 جدید ورژن ہے جو 400 کلومیٹر تک کی رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ فتح 2 میزائل سیٹیلائٹ گائیڈڈ ٹارگٹنگ سسٹم ہے جو مقررہ اہداف کو نشانہ بنانے میں زیادہ بہتر صلاحیت  رکھتا ہے ۔

فتح ون میزائل فائر ہونے کے فورا بعد اپنی جگہ بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔ جسکی وجہ سے یہ دشمن کی جوابی گولہ باری سے محفوظ رہتے ہیں۔ مقام فوری تبدیلی کے باعث انھیں نشانہ بنانا یا روکنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کردی۔ فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے بینر پر شہید ہونے والے 7 بچوں کے نام درج تھے ۔ ساتھ ہی تحریر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے اور نا بھولے گا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts