کہا تھا ہم تیار ہیں ہمیں نہ آزمانا مگر بھارت باز نہ آیا
پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا سلسلہ شروع کیا تو
پاکستان نے پہلے تحمل کا مظاہرہ کیا
بھارت کو موقع دیا کہ وہ باز آجائے مگر
طاقت کے نشے میں چور مست ہاتھی بنا بھارت باز نہ آیا
جنگی جہازوں کا لشکر لے کر پاکستان پر حملہ آور ہوا
اور پھر وہ ہوا جسکا کسی نے نہ سوچا تھا
جدید ٹیکنالوجی سے لیس وہ رافیل جس پر بھارت ہی نہیں فرانس کو بھی ناز تھا
تاریخ میں پہلی بارزمین بوس ہوا
دنیا حیران تھی اور بھارت ہزیمت کا شکار
تین رافیل سمیت پانچ طیاروں کے جنازے اٹھانے کے بعد
شاہیںوں کےخوف سے بھارت نے اپنے طیارے دوبارہ تو فضا میں نہیں اڑائے مگر
پاکستان کو اشتعال دلانے اور پاکستانی اثاثوں کی ریکی کے لئے
سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے اسرائیلی ساختہ ہاروف ڈرون
ملک کے مختلف شہروں میں بھیجے
مگر اس مرحلے میں بھی اسے منہ کی کھانی پڑی
ہر شہر اور ہر قصبے میں آنے والا تقریبا 100 ڈرون مشن مکمل کئے بغیر ہی زمین بوس ہوئے
اوراسرائیلی ٹیکنالوجی دنیا کےسامنے اس انداز میں برباد ہوئی کہ
ہاروف اپنے قصیدے پڑہنے والوں کی نظر میں ہی مشکوک ہو گیا
زلت و ہزیمت چھپانے کے لئےبھارت نے اپنی بکاو میڈیا کا سہارا لیا اور
پھر بھارتی میڈیا نے شکست چھپانے اور عوام کی آنکھ میں دھول جھوکنے کےلئے
تمام تر صحافتی اقدار اور اخلاقایات کا جنازہ نکالتے ہوئے
فیک نیوز کا وہ طوفان برپا کیا کہ خود ان کی عوام بھی تھو تھو کرنے لگی
ہوش آیا تو چند ایک نے معافی بھی مانگی مگر دنیا
اس وقت تک انکےاصل چہرے سے واقف ہو چکی تھی
بھارتی میڈیا نے نہ صرف پاکستان پر جھوٹے حملے کی خبریں نشر کیں بلکہ
پاکستان کی جانب سے بھی ناکام حملوں کا پروپگنڈہ بھی کیا
جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں پھر متنبہ کیا اور کہا کہ
جب ہم حملہ کریںگے تو بھارتی میڈٰیا نہیں دنیا کا میڈیا بتائے گا
اور پھر وہی ہوا
اگلی شب جب بھارت نے ننگی جارحیت کا مظاہرہ کر تے ہوئے
پاکستان ائر فورس کے نور خان بیس ، مرید بیس اور
شور کوٹ بیس کو نشانہ بنا نے ناکام کوشش کی تو
پھر دفاع وطن پر مر مٹنے کا جزبہ لئے مسلح افواج نے
آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تو پھر
آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور،
جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کیا،
بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ائیر فیلڈز بھی تباہ کیں۔
پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو
نشانہ بنایا، آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر سے
بھارتی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کردیا۔
جس نے بھارت کا سارا غرور ملیا میٹ کر دیا اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا
اورپھر بھارتی ناکامی کے اعتراف سیز فائر کی صورت میں سامنے آگیا ۔