Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

1947 سے اب تک پاکستان کتنے بھارتی جہاز گرا چکا ہے ؟

پاکستانی شاہینوں نے ایک بار پھر بھارتی غرور خاک میں ملادیا ، تاریخ کی اب تک کی سب سے طویل فضائی لڑائی میں بھارتی فضائیہ کے تین جدید رافیل سمیت پانچ جنگی طیارے مارگرائے یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت کو اپنے جہازوں کونقصان اٹھانا پڑا ۔

پاکستان نے 1947 سے لے کر پہلگام واقعے تک اب تک بھارت کے کتنے جنگی جہاز گرائے اس حساس عسکری تاریخ کے بارے میں پاکستان اور بھارت دونوں کا موقف مختتلف ہے تاہم دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان تین مختلف جنگوں اورمحدود پیمانے کی لڑائیوں میں اب تک بھارت کے   199 لڑاکا اور دیگر طیارے تباہ کرچکا ہے بھارت ان دعوے کے بر خلاف ہمیشہ ہی حقائق کو چھپاتے ہوئے اس تعداد کو کم تسلیم کیا ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی جنگ 1948 میں ہوئی تاہم اس جنگ میں فضائی جھڑپیں محدود تھیں، اور کوئی بڑی فضائی کامیابی ریکارڈ پر نہیں۔ تاہم اس جنگ میں بھی بھارت کوزمینی حملوں میں تقریبا 10 طیاروں سے ہاتھ دھونا پڑا جن میں ممکنہ طور پر بھارت کے اس وقت کے زیر استعمال ہاکر ،ٹیمپیسٹ، ہاروڈ، اور ڈکوٹا طیارے شامل تھے ۔

دوسری یعنی 1965 کی پاک بھارت جنگ ، بھارتی فضائیہ کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوئی پاکستانی دعوے کے مطابق اس جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 110 لڑاکا اوردیگر طیارے تباہ کئے ،جن میں سے پی اے ایف کے شاہینوں نے 35 طیاروں کو فضا اور43 کو زمین پر تباہ کیا جبکہ 32طیاروں کو طیارہ شکن گنوں نے نشانہ بنایا۔

اس جنگ میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کا ایک منٹ میں پانچ بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا وہ عظیم کارنامہ بھی شامل ہے ۔ جسے دنیا بھر کی فضائی لڑائی میں آج تک کوئی اور نہ دہرا سکا۔

تباہ کئے جانےوالے ان جنگی طیاروں میں اس وقت کا جدید ترین مگ 21 کے علاوہ سی -119 اور  مس ٹیریس 1 طیارے شامل تھے ۔

سن 1971 کی جنگ میں اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے 65 طیارے تباہ ہو ئے ، یہ تباہی ڈاگ فائیٹ اورزمینی حملےدونوں میں ہوئی ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1999 میں کارگل کےمقام پر لڑی جانے والی محدو جنگ کے دوران بھی محدود فضائی کارروائیاں ہوئیں۔ اس لڑائی میں پاکستان نے بھارت  دو جنگی طیارے ایک MiG-27  اور ایک مگ 21 مار گرایا  اسکے علاوہ ایک ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو بھی تباہ کیا ۔

اسکے علاوہ مذید دو لڑاکا طیارے مگ 21 اور مگ 27، ایک بمبار طیارہ کینبیرا اور ایک ہیلی کاپٹر ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا ، اس طرح مجموعی طور پر پانچ طیارے اور دو ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے ۔

بالا کوٹ واقعے کے بعد 2019 میں بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جسکے بعد جوابی کاروائی میں پاک فضائیہ کے جانبازوں نے دو بھارتی طیارے مارگرائے ۔ ان میں سے ایک مگ 21 جبکہ دوسرا Su-30MKI تھا ۔ MiG-21  کا پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھینندن، پاکستان کی تحویل میں آیا تھا ۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے حالیہ بھارتی حملوں میں پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے جن میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں جن پر بھارت کو بڑا ناز تھا ۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے جب جدید ٹیکنالوجی سے لیس فرانسیسی ساختہ رافیل کو ڈاگ فائیٹ میں شکست ہوئی اور وہ زمین بوس ہوا ۔ اس کے علاوہ تباہ کئے جانے والے لڑاکا طیاروں میں ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ بھی شامل ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts