اب کوئی بھی عام شہری ٹرین کے سفر کے دوران وزیر اعظم کے لگثری سیلون کا مزہ اٹھا سکے گا ۔ کیونکہ پاکستان ریلویز نے پانچ لگژری سیلونز کی بکنگ کا بھی آغاز کر دیا۔ اس سے قبل عام مسافر ان سیلونز کی بکنگ نہیں کرا سکتے تھے۔ لگژری سیلون کی بکنگ کے لئے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور یا کراچی اور اسلام آباد میں ڈویویژنل کمرشل آفیسر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
سیلون کیٹیگری
ریلوے حکام کے مطابق یہ سہولت لاہور اسلام آباد اور کراچی لاہور کے درمیان یکطرفہ یا دوطرفہ سفر کے لئے دستیاب ہو گی ۔ لاہور اسلام آباد روٹ پر وزیراعظم لگژری سیلون کا یکطرفہ کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔ جبکہ کراچی لاہور کے درمیان سفر کے لئے اسکا کرایہ 6 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر سیلون ، چیئرمین ریلوے سیلون ، سی ای او ریلوے سیلون اور آئی جی ریلوے سیلون کا کرایہ کراچی تا لاہور 4 لاکھ روپے رکھا گی اہے ۔ لاہور تا اسلام آباد ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ان سیلونز میں مسافروں کو آرام دہ اور تمام لگژری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
سہولیات
جن میں فرنشڈ ماسٹر بیڈ روم اٹیچ باتھ روم کے ساتھ ، بچوں کے لئے علیحدہ کمرہ ، ایک کمرہ ملازم کے لئے ، ایکسٹرا واش روم ، ڈائیننگ، سٹنگ روم اور ورکنگ ٹیبل ٹیبل کی سہولت موجد ہے ۔ اسکے علاوہ ائر کنڈیشن ، ٹی وی ، فرج، گیزر، اور سفرکے دوران تازہ اور گرما گرم کھانے کے لئے چولہے اور دیگر سہولیات اور سامان کے ساتھ مکمل کچن کی سہولت بھی موجود ہے ۔
مقاصد کیاہیں
ریلوے حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ریل کے سفر کو عوام کے لئے زیادہ باسہولت اور جدید بنانا، پریمیم سروسز کی فراہمی ، ریل کے سفر کو با سہولت بنا کر عوام کا اس پر اعتماد بحال کرنا ہے ۔ ساتھ ہی محکمہ ریلوے کے اثاثوں کے مثبت استعمال کے زریعے محکمے کی آمدنی میں اضافے کے نئے زرائع تلاش کرنا ہے ۔