Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

موٹاپا اور پیٹ کے گرد چربی مردوں میں بانجھ پن کا سبب بننے لگا

پاکستان میں تقریباً 70 فیصد بالغ افراد موٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار ہیں ۔جسکے سنگین اثرات اب مردوں کی جنسی صحت پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔  حالیہ ایک رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں پیٹ کے گرد چربی صرف جسمانی خوبصورتی کا مسئلہ نہیں بلکہ ہارمونل نظام کو شدید متاثر کرنے والی خطرناک حالت ہے۔ جو رفتہ رفتہ مردانہ ہارمون کو کم کرکے جنسی کمزوری، بانجھ پن اور مردانہ خصوصیات میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹ کی چربی ایک ہارمون بنانے والے عضو کی طرح کام کرتی ہے یہ "ایرومیٹیز” نامی انزائم خارج کرتی ہے۔ جو کہ مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کو خواتین کے ہارمون ایسٹروجن میں تبدیل کر دیتی ہے۔ جسکے نتیجے میں مردوں میں جنسی خواہش کم ہو جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ تھکن، ڈپریشن اور جذباتی عدم توازن بھی جنم لیتے ہیں۔

ماہرین کےمطابق مردوں میں پیٹ کی چربی کے باعث ان کی ازدواجی زندگی، خود اعتمادی اور ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مردوں میں اگر کمر 90 سینٹی میٹر یعنی 35 انچ  سے زیادہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ  موٹاپا ایک قابلِ علاج بیماری ہے جسے درست علاج اور طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صرف 5 سے 10 کلو وزن کم کرنے سے ہی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بہتر ہو سکتی ہے۔

اسکےلئے 30 سے 45 منٹ کی تیز چہل قدمی، زیادہ پروٹین اور کم شکر والی غذا، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال، ذہنی دباؤ پر قابو پانا اور مناسب نیند معاون ثابت ہو تا ہے ۔ بازار میں موٹاپے کے خاتنےکےلئے کچھ دوائیں بھی دستیاب ہیں مگراسکا استعمال اپنے ڈاکٹر  کے مشورے کےبغیر ہر گز نہ کریں/

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts