نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لئے بغیر چِپ والا قومی شناختی کارڈ بھی اب سمارٹ کارڈ والی بیشتر خصوصیات کے ساتھ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پہلی بار ارجنٹ یا ایگزیکٹو کیٹیگری میں نیا شناختی کارڈ بنوانے پر شیڈول کے مطابق فیس ادا کرنی ہو گی۔ جبکہ اٹھارہ سال عمر ہونے پر پہلی بار نارمل کیٹیگری میں کارڈ بنوانے والے شہریوں کو کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی ۔ یعنی نیا شناختی کارڈ نادرا مفت میں بنا کر دے گی ۔
آپ پہلے سے بنے ہوئے بغیر چپ والے کارڈ کی تجدید، ترمیم یا گمشدہ کارڈ دوبارہ بنوانے پر بھی بغیر چپ والا کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔ اس شناختی میں شامل کئے گئے اضافی فیچرز میں کوائف کا انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اندراج بھی شامل ہے ۔ جو پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات پر ایک جیسے انگریزی کوائف کے اندراج کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا ۔ اس شناختی کارڈ پر آپ کی رنگین تصویر بھی ہوگی ۔
اس شناختی کارڈ پر کیو آر کوڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس سے آپ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔اس شناختی کارڈ پر اعضا عطیہ کرنے والوں کے لئے متعلقہ ادارے میں خصوصی سہولت کی فراہمی کے علاوہ مخصوص نشان بھی پرنٹ کیا جائے گا ۔ دیگر اہم خصوصیات کے ساتھ ساتھ ایک اضافی فیچرخصوصی افراد کا مخصوص نشان اور انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ کارڈ کا اجراء بھی شامل ہے ۔
نادار حکام کے مطابق نئے کارڈ کے اجراء کی نارمل فیس 400 روپے ہے جسکی ڈیلوری 31دن میں ہو گی ۔ ارجنٹ کیٹیگری میں کارڈ بنوانے کے لیئے 1150 روپے فیس ادا کرنا ہونگے ۔ جو آپ کو 15 دنوں میں ڈیلیور کر دیا جائے گا ۔ جبکہ ایگزیکٹو کیٹیگری میں 2150 روپے کی ادائیگی کر کے آپ صرف 9 روز میں شناختی حاصل کر سکتے ہیں ۔ جبکہ پہلئ بار نارمل کیٹیگری میں شناختی کارڈ بنوانے کے لئے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہو گی۔