کراچی نادرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ۔ منڈی میں خریداروں کے ساتھ ساتھ مویشی میں خصوصی دلچسپی رکھنے والے اور ویڈیوز بنانے کے شوقین افراد بھی بڑی تعداد میں آنا شروع ہو گئے ۔
انتظامیہ نے مویشی منڈی کے اندر باقائدگی سے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل لے کر جانے کےخواہشمند افراد کے لئے خصوصی پاس کا اہتمام کیا ہے ۔ جی ہاں مویشی منڈی کے داخلی راستے پر قائم پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے بجائے اپنی فیملی ، بچوں اور بزرگوں کو لے کر اپنی گاڑٰی میں ہی منڈی کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے آُ پ کو خصوصی پاس حاصل کرنا ہونگے
خصوصی پاس کے لئے آپ منڈی میں موجود پارکنگ کنٹریکٹر سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں اور آن لائن بھی اپلائی کر سکتے ہیں ۔
آن لائن اپلائی کرنے کے لئے ویب سائیٹ
پر جائیں ۔ یہاں آپکے کے سامنے ایک سادہ سا فارم کھل جائے گا ۔
فارم پر اپنا نام، فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور ای میل درج کریں ۔
اپنی کار یا موٹر سائیکل سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کریں ۔
اور نیچے دئے گئے اکاونٹ نمبر پر رقم ٹرانسفر کردیں ۔
کار کے لئے خصوصی پاس کی فیس 3250 روپے جبکہ موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے ۔انتطامیہ کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں فیس میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ پاس کی وصولی کے لئے آپ کو خود منڈی آنا ہو گا ۔ رقم کی ادائیگی کی رشید دکھا نے پر آپکو ایک اسٹیکر اور ساتھ میں ایک کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا ۔ یہ خصوصی انٹری پاس ایک ماہ کے لئے قابل استعمال ہو گا ۔
کسی قسم کی اضافی معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ فارم میں موجود فون نمبر 0300-2546402 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں