Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حج سیزن 2025 ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا اور جرمانہ اور سزا ہوگی ؟

سعودی عرب نے نئےحج قوائد اور مکہ پرمٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سخت سزاوں کا اعلان کر دیا ۔ قوانین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور مملکت میں بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے ۔

 

حج سیزن 2025 میں بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے پر داخل ہونے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا ۔وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر بھی ایک  لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔وہ افراد جنہوں نے اپنے نام پر ایک یا ذائد وزٹ ویزے جاری کرائے ہوں اور اس ویزے پر آنے والے  قانون کی خلاف ورزی کریں تو ویزہ جاری کرانے والے پر فی فرد ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا ۔

 

حج قوانین کی خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا اور اس پر 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ زائرین اگر خلاف قانون نقل و حمل کریں گے تو اس صورت میں انکی گاڑی ضبط کی جائے گی ۔سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق مکہ پرمٹ کے بغیر یکم ذوالقعدہ 29 اپریل سے 14 ذوالحجہ تک کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر آنے والے غیرملکی مکہ مکرمہ یا دیگر مقدس مقامات میں داخل نہیں ہوسکتے۔

 

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جرمانہ یا سزا کے خلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائر کی جاسکے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts