Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنگ کے دوران خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

پاک بارڈر

بھارتی جنونیت کے نتیجے میں محدود یا بڑے پیمانے پر جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں ۔ ہنگامی صورتحال میں خود کو اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت  کے لئے ضروری اقدامت کو یقینی بنائیں شہری آبادی اور خاص طور پر سرحدوی علاقوں میں رہنے والے افراد خصوصی اقدامات پر عمل کریں ۔

حملے کی صورت میں بجنے والے سائرن یا وسل کی آواز سن کر فوری طور پر بچوں، بوڑھوں، خواتین، بیماروں، معزوروں کو نامزد کیمپوں تک پہنچائیں باقائدگی سے استعمال ہونے والی اور دیگر ضروری ادویات کا انتطام کریں ۔ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کا ذخیرہ کر لیں کوشش کریں کہ ان میں فوری خراب ہونے والی اشیاء شامل نہ ہوں ۔

ابتدائی طبی امداد کی کٹ لازمی بنالیں ۔ کم از کم 72 گھنٹؤں کے لئے پانی کا ذخیرہ لازمی کرلیں ۔ غیر ضروری سفر بند کریں اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیں۔

ہنگامی صورتحال میں رشتہ داروں اور قریبی لوگوں سے رابطہ بہت اہم ہو تا ہے ۔ اپنے موبائل فون کو فل چارج رکھیں اور اسے چارج کرنے کا انتظام بھی کریں۔ فون کا بے جا استعمال کرنے سے پرہیز کریں ۔ کال اور واٹس ایپ کا پیکج کروالیں ۔ گھر کے افراد کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں تقسیم کرلیں اور ایک دوسرے سے رابطے کا متبادل انتظام بھی طے کرلیں ۔ ہنگامی اور ایمرجنسی نمبر اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ بوقت ضرورت استعمال ہو سکیں ۔

ہنگامی حالات میں ملکی صورتحال سے آگاہی بھی ضروری ہو تی ہے ۔ مستند خبروں کے لئے ہمیشہ سرکاری اور قومی میڈیا پر بھروسہ کریں ۔ دشمن کے پراپگنڈہ اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ غیر مستند زرائع بلخصوص سوشل میڈیا کی خبروں کو بغیر تصدیق آگے نہ بڑہائیں ۔ حساس اور دفاعی نوعیت کے مقامات اور مشینری کے متعلق معلومات کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔ یونیفارم میں کسی فوجی کی تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں۔

رات کو بجلی بند رکھیں ،بلا ضرورت ماچس یا لائیٹر کے استعمال سے پرہیز کریں ۔ بمباری یا شیلنگ کی صورت میں قریبی بنکر یا بیسمنٹ میں پناہ لیں۔ اگر بنکر تک نہ پہنچ سکیں تو مضبوط چھت کے نیچے رہیں۔ دوازوں اور کھڑکیوں سے دورر ہیں۔ اگر کھلے آسمان تلے ہوں تو زمین پر اوندھے منہ لیٹ جائیں اور  دونوں ہاتھوں سے منہ کو ڈھانپ لیں اور دونوں کہنیوں کو پسلیوں کےگرد کر لیں۔

گاڑی اور موٹر سا ئیکل میں مناسب پٹرول ہر وقت موجود رکھیں۔ ارگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ بچوں عورتوں اور بزرگوں کی ترجیحی بنیادوں پر مدد کریں۔زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کریں اور خون کا عطیہ دینے سے گریز نہ کریں۔

اپنے حواس پر کنٹرول رکھیں ۔ افراتفری یا بھگدڑ نہ مچائیں۔کسی دوسرے کو آپ کی مدد درکار ہو تو اس کی مدد کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts