Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب میں حج 2025 کے نئے قوانین کا اطلاق

سعودی عرب کے شہر مکہ میں نئے حج قوانین 2025 کا اطلاق شروع ہو گیا ۔ جسکے بعد مکہ میں داخل ہونے کے خواہشمند باشندوں کو سرکاری اجازت نامے کی ضرورت ہوگی۔ سعودی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق سعودی شہریوں اور بیرون ملک کے مقیم شہریوں دونوں پر ہوگا ۔

جن لوگوں کے پاس درست دستاویزات نہیں ہیں انہیں شہر کے اطراف میں قائم حفاظتی چوکیوں سے واپس بھیج دیا جائے گا ۔ حکام کے مطابق مکہ میں داخل ہونے کی اجازت صرف انہیں دی جائے گی ۔ جن کے پاس درج ذیل اسناد میں سے کوئی ایک موجود ہو ان میں

مقدس مقامات پر کام کے لیے ایک درست اجازت نامہ
مکہ میں رجسٹرڈ رہائش کا ثبوت اور
سرکاری حج کا اجازت نامہ شامل ہے

وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ منگل 29 اپریل 2025 مملکت میں عمرہ ویزہ رکھنے والوں کے لیے روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ زائرین جو اس تاریخ سے زائد قیام کریں گے انہیں ملک بدری، قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

داخلے کے اجازت نامے وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز "ابشر انفرادی” اور "مقیم” کے ذریعے یونیفائیڈ پرمٹ سسٹم ” تسریح ” کے زریعے الیکٹرانک طور پر جاری کیے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ انضمام کی بدولت حج سیزن کے دوران کام کرنے والے تارکین وطن پاسپورٹ دفاتر کا وزٹ کیے بغیر ان پورٹلز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام عازمین حج کو خصوصی طور پر سرکاری ” نسک ” پلیٹ فارم کے ذریعے حج اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے، جو ” تسریح ” ایپ سے منسلک ہے۔ وزارت نے واضع کیا ہے کہ عمرہ، وزٹ یا سیاحتی ویزے حج میں شرکت کے لیے درست نہیں ہیں۔

حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی حج مہم کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں بغیر لائسنس رہائش اور نقل و حمل کا وعدہ کیا گیا ہے۔ شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کی اطلاع ہنگامی ہاٹ لائنز یا مقامی حکام کو دیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts